0
Tuesday 24 Dec 2019 23:40

ہمیں کرپٹ سیاسی نظام کو ختم اور پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہوگا، آئی ایس او

ہمیں کرپٹ سیاسی نظام کو ختم اور پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہوگا، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 143ویں یومِ ولادت کے موقع پر امامیہ اسکاﺅٹس اوپن گروپ کراچی آج ڈویژنل صدر محمد عباس کے ہمراہ مزارِ قائد پر سلامی دے گی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہا کہ قائداعظمؒ نے اپنی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ آنے والے وقت کیئلے اتحاد، تنظیم اور یقین محکم جیسے رہنما اصول وضع کر دیئے تھے، آج مملکت خداداد جن مسائل میں گھرا ہوا ہے، اسکی ایک وجہ بانی پاکستان کے فرمودات سے روگردانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان قائداعظم کے تصورات اور نظریات سے متصادم نظر آتا ہے، قائداعظم پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، جس میں ہر خاص و عام اور ہر مسلک و مذہب سے تعلق رکھنے والے کیلئے امن و امان، انصاف، سکون اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہو، مگر کرپٹ سیاسی نظام نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا۔

محمد عباس نے کہا کہ آج ہمیں پھر سے اسی جذبے کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا، تاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے خواب کی تکمیل ہو سکے اور پاکستان اقوام عالم میں اپنا لوہا منوا سکے۔ انہوں نے کہا پچیس دسمبر کا دن روح قائد کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے، قائداعظم نے ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا، یہ ان کا عظیم احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد سے آج تجدید عہد وفا کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے، ہمیں کرپٹ سیاسی نظام کو ختم کرکے موجودہ پاکستان کو قائداعظم کا دیا ہوا پاکستان بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 834634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش