QR CodeQR Code

آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی فکر کو عملی طور پر پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، علامہ اقتدار نقوی 

24 Dec 2019 23:49

بانی پاکستان کے یوم ولادت کے حوالے سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے اس ملک کو بڑی بے رحمی کے ساتھ لوٹا ہے، جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی کے ساتھ ہمارے ملک میں امیر و غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں، آج امیر و غریب کے لیے علاج یکساں نہیں، تعلیمی نظام یکساں نہیں، کرپشن اور مہنگائی عوام کو چوری اور ڈکیتی پر مجبور کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی آج بھی ہم اس کو تلاش کر رہے ہیں، قائد کے فرمودات اور علامہ اقبال کے پیغام کو پس پشت ڈالا گیا، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی گئی، دونہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے بھی قوم کو مایوس کیا، آج کا پاکستان کسی صورت بھی قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان نہیں، ہمارے بزرگوں نے اس دن کے لیے قربانیاں نہیں دی تھیں، اگر پاکستان کو ترقی کی منزل پر گامزن کرنا ہے تو قائد و اقبال کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا ہوگا، آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی فکر کو عملی طور پر پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، سیاستدانوں نے اس ملک کو بڑی بے رحمی کے ساتھ لوٹا ہے، جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہ ہووہ ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی کے ساتھ ہمارے ملک میں امیر و غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں، آج امیر و غریب کے لیے علاج یکساں نہیں، تعلیمی نظام یکساں نہیں، کرپشن اور مہنگائی عوام کو چوری اور ڈکیتی پر مجبور کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 834636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834636/آج-بانی-پاکستان-قائداعظم-محمد-علی-جناح-کی-فکر-کو-عملی-طور-پر-پروان-چڑھانے-ضرورت-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org