QR CodeQR Code

قائداعظمؒ کے اصولوں کیمطابق پاکستان کو ترقی کی عظیم منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

24 Dec 2019 23:55

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر قائداعظم محمد علی جناحؒ کے زرین اصولوں اتحاد، تنظیم، یقین محکم پر کاربند رہ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے والے سفر کو مزید موثر بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ آزاد مسلم ریاست حاصل کرنے کیلئے تحریک آزادی چلائی، اپنی انتھک محنت، ولولہ انگیز اور کرشمہ ساز قیادت کی بدولت کامیابی حاصل کی، جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مملکت پاکستان وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ایسے اصول چھوڑے ہیں کہ جن پر کاربند رہ کر پاکستان کو ترقی کی عظیم منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار اور ملک و قوم کے مفادات کے مطابق کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہم اس کیلئے ماضی کی طرح قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر قائداعظم محمد علی جناحؒ کے زرین اصولوں اتحاد، تنظیم، یقین محکم پر کاربند رہ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے والے سفر کو مزید مؤثر بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 834640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834640/قائداعظم-کے-اصولوں-کیمطابق-پاکستان-کو-ترقی-کی-عظیم-منزل-تک-پہنچایا-جا-سکتا-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org