0
Tuesday 24 Dec 2019 23:57

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی، فواد چوہدری

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی۔ جہلم میں البیرونی ڈگری کالج گراؤنڈ جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ای سی ایل پر باہر جانے سے روکا گیا، انہیں باہر جانے سے روکے جانا کابینہ کا زبردست فیصلہ ہے، تاہم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی یہاں پر جیلیں کاٹتا ہے اور چند مخصوص لوگ بیرون ملک چلے جاتے ہیں، ہم چاہتے یہ خاص لوگ جیلوں میں نہ رہیں لوٹی رقوم ادا کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم عمران خان 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گے اور جلال پور کندوال نہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جبکہ وزیر اعظم البیرونی ڈگری کالج گروانڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 834642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش