QR CodeQR Code

بھارت میں شادی کرنے والی کشمیری خواتین مشکلات کا شکار

25 Dec 2019 11:38

مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں 300 سے زائد پاکستانی اور کشمیری خواتین اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہیں اور واپس آنے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں شادیاں کرنے والی پاکستان اور آزادکشمیر سے وابستہ خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متنازع شہریت قانون کے خلاف بھارت بھر میں ہنگامے جاری ہیں، جب کہ بھارت میں شادیاں کرنے والی پاکستان اور آزادکشمیر سے وابستہ خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی شہریت نہ ملنے سے ان خواتین کا وہاں نہ صرف قیام مشکل ہو گیا ہے بلکہ واپسی بھی ناممکن سی ہو گئی۔ مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں 300 سے زائد پاکستانی اور کشمیری خواتین اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہیں اور واپس آنے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہیں، درجنوں خواتین ایسی ہیں جن کے شوہر فوت ہو چکے ہیں یا پھر طلاق ہو گئی ہے اب وہاں کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں محصور طلاق یافتہ کبریٰ گیلانی اور کپواڑہ میں مقیم بشریٰ فاروق ایسی خواتین میں سے ہیں، انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ان خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 834707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834707/بھارت-میں-شادی-کرنے-والی-کشمیری-خواتین-مشکلات-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org