QR CodeQR Code

قائداعظم کی سیاسی بصیرت نے ثابت کر دیا دو قومی نظریہ درست تھا، چودھری سرور

25 Dec 2019 14:06

گورنر پنجاب کا یوم قائدؒ پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جناح پاکستان کو ایک ترقی پسند اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے تھے، بانی پاکستان پاکستان کو اسلامی دنیا کیلئے ایک رول ماڈل بنانا چاہتے تھے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جناح کے پاکستان کی تعبیر میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح قانون اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی سیاسی بصیرت نے آج ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ ٹھیک تھا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم جیسی سحر انگیز شخصیت ہزاروں سال بعد پیدا ہوتی ہے، جناح پاکستان کو ایک ترقی پسند اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان پاکستان کو اسلامی دنیا کیلئے ایک رول ماڈل بنانا چاہتے تھے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جناح کے پاکستان کی تعبیر میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 834741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834741/قائداعظم-کی-سیاسی-بصیرت-نے-ثابت-کر-دیا-دو-قومی-نظریہ-درست-تھا-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org