QR CodeQR Code

مینگورہ، کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق

25 Dec 2019 19:38

مقامی ذرائع کے مطابق کمرے میں گیس بھرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں ایک گھر کے کمرے میں گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ طاہر آباد میں شدید سردی کے باعث گھر کے اندر موجود افراد ہیٹر جلا کر سو رہے تھے کہ اس دوران گیس خارج ہونے لگی۔ مقامی ذرائع کے مطابق کمرے میں گیس بھرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال سردی کے موسم میں وقتاََ فوقتاََ گیس جمع ہونے کے باعث دم گھٹنے سے اس قسم کے واقعات سامنے آتے ہیں جس میں کئی افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 834767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834767/مینگورہ-کمرے-میں-گیس-بھر-جانے-سے-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org