QR CodeQR Code

پاکستانی قوم کو کسی نئے یا پرانے نہیں، بلکہ قائداعظم کے پاکستان کی تلاش ہے، علامہ یوسف جعفری

25 Dec 2019 19:56

صدر تحریک حسینی پاراچنار کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر میں تحریک حسینی کی جانب سے ملک بھر جبکہ خاص طور پر پاراچنار میں بسنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارا مذہب ہمیں رواداری اور بھائی چارے کا حکم دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین جعفری نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت اور یوم قائداعظم کے موقع پر پوری قوم اور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو کسی نئے یا پرانے نہیں بلکہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کی تلاش ہے، آج سیاسی مداریوں نے پاکستان کی نظریاتی تشخص کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ ہمیں وہ پاکستان چاہئے جہاں امن و سکون ہو، ریاست ماں کا کردار ادا کرے، ملک ترقی کرے، ہماری پالیسیاں کسی کے تابع نہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر میں تحریک حسینی کی جانب سے ملک بھر جبکہ خاص طور پر پاراچنار میں بسنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارا مذہب ہمیں رواداری اور بھائی چارے کا حکم دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 834770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834770/پاکستانی-قوم-کو-کسی-نئے-یا-پرانے-نہیں-بلکہ-قائداعظم-کے-پاکستان-کی-تلاش-ہے-علامہ-یوسف-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org