0
Thursday 26 Dec 2019 06:51

وزیراعظم شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں، پلوشہ خان

وزیراعظم شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں، پلوشہ خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں ہمت ہے تو وہ شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں اور شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں ںے کہا کہ اگر شیخ رشید قومی احتساب بیورو (نیب) کی اگلی کارروائی سے آگاہ ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نیب حکومت کے آلہ کار ہیں، بلاول بھٹو کے لب و لہجے کی نقل اتار کر شیخ رشید خود کو بھانڈ تو ثابت کر سکتے ہیں لیکن سیاست دان نہیں۔ پلوشہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دشمن بھی غیرمعیاری ملے جو سیاست کے بجائے لہجے پر تنقید کرتے ہیں جبکہ شیخ رشید جہاں بھی جاتے ہیں وہاں عوام انہیں جوتے اور انڈے مارتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے لب و لہجے پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لب و لہجے پر تنقید اس بات کا اعتراف ہے کہ حکومت کے پاس ان کے سوالات کے جواب نہیں ہیں، یہ 90ء کی دہائی نہیں ہے کہ شیخ رشید جھوٹ بول کر آسانی سے کردار کشی کر لیں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس طرح زیادہ پانی آنے پر زیادہ بارش ہونا ایک حقیقت ہے، اسی طرح بلاول بھٹو کے راولپنڈی آنے پر حکومت کا ڈر بھی ایک حقیقت ہے، بلاول بھٹو زرداری جب کمپنی کے ڈائریکٹر بنائے گئے تو اس وقت ان کی عمر ایک سال تھی۔

 
خبر کا کوڈ : 834810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش