0
Thursday 26 Dec 2019 09:22

لاہور، سورج گرہن لگنے پر جماعت اسلامی کی جانب سے نماز کسوف کا اہتمام

لاہور، سورج گرہن لگنے پر جماعت اسلامی کی جانب سے نماز کسوف کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام سورج گرہن کے موقع پر جامع مسجد امام بخاری میں نماز کسوف کا اہتمام  کیا گیا، دو رکعت نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشخالی اور گناہوں کی بخشش کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ وحدت روڈ پر واقع جامع مسجد امام بخاری میں نماز کسوف کی امامت مولانا قاری عبدالباسط نے کی۔ اس موقع پر پی پی 160 کے امیر احمد سلمان بلوچ ، احسان احمد چودھری، اسلم شاہین، اعجاز عالم، اشفاق چغتائی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز  میں شرکت  کی۔

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ حدیث مبارکہ ہے کہ رسول اکرم (ص) نے سورج گرہن کے وقت نماز کسوف ادا کرنے کا حکم دیا اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ زمانہ جاہلیت میں عربوں  کا عقیدہ تھا کہ سورج یا چاند  کو اسی وقت گرہن لگتا ہے جب کوئی اہم شخصیت پیدا ہو یا وفات پا جائے، مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عقیدے کی نفی کرتے ہوئے نماز کسوف ادا کروائی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورج یا چاند کو گرہن لگنے کا تعلق کائنات میں رونما ہونیوالے واقعات سے نہیں بلکہ براہ راست اللہ تعالیٰ کی مشیت اور قدرت سے ہے، اس لیے سورج گرہن کے وقت اللہ کی قدرت سے ڈرنا چاہیے اور اپنے گناہوں کی بخشش کی دعا کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 834818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش