0
Thursday 26 Dec 2019 10:01

قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں، چوہدری سرور

قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ 2020ء پاکستان کیلئے معاشی انقلاب کا سال ثابت ہو گا، پانی کی کمی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہم نے پانی کو محفوظ نہ بنایا تو زمینیں بنجر ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے 75ویں سالانہ افتتاحی سیشن سے خطاب او ر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے صدر راشد وٹو، سیکرٹری نجم وحید اور دیگر بھی موجود تھے۔ چودھری سرور نے مزید کہا ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں، دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر مکمل عمل کیا جائے گا، میرٹ پر اداروں کو مضبوط بنا کر ان میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ہے، معاشی محاذ پر بھی پاکستان نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک میں روزگار کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان معاشی میدان میں کامیابی سے آ گے بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 834828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش