0
Thursday 26 Dec 2019 10:11

عمران روایتی سیاستدان نہیں بلکہ ایک مقبول لیڈر ہیں، فردوس عاشق

عمران روایتی سیاستدان نہیں بلکہ ایک مقبول لیڈر ہیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے اصلاحات کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، وزیراعظم عمران خان نے 23 سال مسلسل جدوجہد کے بعد پاکستان کو استحکام کے سفر پر گامزن کر دیا ہے، وہ روایتی سیاستدان نہیں بلکہ ایک مقبول لیڈر ہیں جو ذاتی فائدہ کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کا سوچتے ہیں، نیشنل لائبریری میں اے پی پی کی تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیشہ " کام، کام اور بس کام" پر زور دیا، ان کی ولولہ انگیز قیادت اور کمٹمنٹ سے پاکستان نے اپنا سفر شروع کیا، قائداعظم نے جس طرح ناممکن کو ممکن بنایا اسی طرح عمران خان نے بھی قیام پاکستان کے 72سال بعد اپنی 23سالہ جدوجہد کے بعد پاکستان کو استحکام کی جانب گامزن کرنے میں کامیابی حاصل کی، وہ 23 سال قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالادستی کی بات کرتے رہے۔

عمران نے قائد کے حقیقی پاکستان کے لئے روایتی سیاسی ڈھانچے کو پاؤں کی ٹھوکر سے ملیا میٹ کر دیا اور لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کو بھی دفن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا سے کسی نے پوچھا کہ سیاستدان اور لیڈر میں کیا فرق ہوتا ہے تو انہوں نے بتایا کہ سیاستدان ایک الیکشن جیتنے کے بعد آئندہ الیکشن کا سوچتا ہے اور اس کی پالیسیاں اس کے ذاتی مفادات کا تحفظ کرتی ہیں لیکن لیڈر ذاتی فائدے کے بجائے عوامی مفاد اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کا سوچتا ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان بھی سیاستدان کے بجائے ایسے لیڈر ہیں جو آنے والی نسلوں کے لئے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے افکار اور نظریات ہمیشہ یہی تھے کہ ادارے با اختیار ہوں، قانون اور آئین کی حکمرانی ہو۔ وزیراعظم عمران خان، قائد کے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لئے دن رات خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے صرف سیاست کرنی ہوتی تو وہ بھی پانچ سال کا ٹائم آسانی سے گزار سکتے تھے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دیتے، کسی سے نہ پوچھتے تو سب اچھا کی خبر ہر طرف سے آتی لیکن انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی کیونکہ انھیں اسی لئے عوام نے ووٹ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 834829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش