0
Thursday 26 Dec 2019 10:21

بھارت کے موجودہ حالات کا ہمیں فائدہ اُٹھانا چاہیے، فخر امام

بھارت کے موجودہ حالات کا ہمیں فائدہ اُٹھانا چاہیے، فخر امام
اسلام ٹائمز۔ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر اور سٹیٹ مین تھے، ان کے افکار پر عمل کر کے بہت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کے کشمیر کے حوالے سے تحفظات سچ ثابت ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور قوم ایک صفحہ پر ہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔ گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے موجودہ حالات کا ہمیں فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ فخر امام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو گا۔ کشمیری عوام 1947ء سے اب تک جدوجہد آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں دے چکے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام عالم اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے اقدام اٹھائے۔ سیمینار سے حریت رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 834831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش