QR CodeQR Code

ایل او سی، بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2جوان شہید

26 Dec 2019 10:31

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹے سے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے جبکہ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’گزشتہ 36 گھنٹے سے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے‘۔ نہوں نے کہا کہ ’حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک صوبیدار سمیت 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس دوران کچھ بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے‘۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دیوا سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی احسان شہید ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 834834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834834/ایل-او-سی-بلااشتعال-فائرنگ-سے-پاک-فوج-کے-2جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org