QR CodeQR Code

پاکستان میں امریکی حملوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان کے تعاون سے انکار پر القاعدہ کیخلاف یکطرفہ کارروائی کی جائیگی، امریکا

7 Jul 2011 10:54

اسلام ٹائمز:امریکی اہلکار نے کہا کہ آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا اور ایسا کوئی معاہدہ القاعدہ کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی حملوں کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی رسمی یا غیر رسمی معاہدہ نہیں ہے۔ واشنگٹن میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈرون حملوں کے حوالے سے کسی تحریری معاہدے کا امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے تعاون سے انکار کیا تو القاعدہ کے بارے میں کوئی اطلاع ملنے پر یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی حکام کی تعداد میں پہلے ہی کمی کی جا چکی ہے۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا اور ایسا کوئی معاہدہ القاعدہ کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 83486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83486/پاکستان-میں-امریکی-حملوں-کے-حوالے-سے-کوئی-معاہدہ-نہیں-ہوا-تعاون-انکار-پر-القاعدہ-کیخلاف-یکطرفہ-کارروائی-کی-جائیگی-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org