0
Thursday 26 Dec 2019 09:40

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 دن کے وقفے کے بعد آج دوپہر دو بجے ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 دن کے وقفے کے بعد آج دوپہر دو بجے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج دوپہر دو بجے ہوگا، جو رواں سیشن کا آخری اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ، حمل کلمتی اور اختر حسین لانگو کی گوادر کے حوالے مشترکہ، پشتونخوامیپ کے نصراللہ زیرے کی کسٹمز اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے احمد نواز بلوچ کی سریاب بیوٹی فکیشن کے حوالے سے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے محکمہ آبپاشی، توانائی، ماحولیات،جنگل و جنگلی حیات،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اطلاعات،کھیل و ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ، میوزیم کی جانب سے تحاریک اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 6 مختلف رپورٹس پیش کی جائیں گی، جبکہ اجلاس میں نصراللہ زیرے کی باضابطہ شدہ تحریک التوا پر بحث بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں وقفہ سوالات میں محکمہ پی ایچ ای، تعلیم، ایس اینڈ جی اے ڈی اور خوراک سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے اور نصراللہ زیرے کی جانب سے توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 834891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش