0
Thursday 26 Dec 2019 15:56

پورے ملک کو گیس فراہم کرنیوالے بلوچستان کی 93 فیصد عوام گیس سے محروم ہیں، کبیر محمد شہی

پورے ملک کو گیس فراہم کرنیوالے بلوچستان کی 93 فیصد عوام گیس سے محروم ہیں، کبیر محمد شہی
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ اس وقت صوبے کی 93 فیصدآبادی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، حالانکہ یہ گیس 1952ء میں بلوچستان کے علاقہ سوئی سے دریافت ہوئی اور ملکی آئین و قوانین کے مطابق جس صوبے یا علاقے سے کوئی معدنی وسائل دریافت ہوتے ہیں، سب سے پہلے ان وسائل پر انہی کے باسیوں کا حق ہے، مگر المیہ یہ ہے کہ دیگر صوبوں میں لوگ گیس سے اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن ہم یہاں ہم سخت سردی میں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کے لئے استعمال کرتے ہیں، چونکہ صوبہ بلوچستان ایک سرد ترین صوبہ ہے، جہاں درجہ حرارت موسم سرما میں نقطہ انجماد سے گرکر منفی 12 تک ریکارڈ کیا جاتا ہے، وفاق نے بلوچستان کو پچھلے 72 سالوں سے ان کے تمام معدنی وسائل سے محروم رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں کلی محمد شہی سمیت دیگر کلیوں کے لئے 8 انچ قطر کے نئے گیس پائپ لائن کے افتتاح کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

افتتاحی تقریب سے سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ میں نے متعدد بار سینیٹ کے سیشن اور وفاقی مملکت گیس و پیٹرولیم کے سامنے قلات مستونگ منگچر میں گیس پریشر میں کمی اور دور دراز علاقوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کے سرد علاقوں کے عوام گیس پریشر میں کمی اور عدم فراہمی کے باعث شدید سردی میں انتہائی تکلیف و مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کے اس اہم منصوبے کی تکمیل سے کلی محمد شہی، مستونگ کلی، خواصام کلی، گلقنڈ کلی اور اشکنہ سمیت شہر کے دیگر کلیوں میں گذشتہ کئی سالوں سے پریشر میں کمی کے حوالے سے شکایات ہمشہ کے لئے ختم ہونگی اور اس سے عوام کو کافی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار میں یا اپوزیشن میں بلوچستان کی عوام کے حقوق اور بنیادی مسائل کے لئے ہمشہ کوشاں رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 834921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش