QR CodeQR Code

ترکی، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

27 Dec 2019 06:33

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میں پاکستانی، افغان اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے تاہم ان کی منزل کے بارے میں ابھی حمتی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ ترکی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیئے ہوئے ہے، ملک بھر میں اس وقت رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے جو کہ یورپ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مشرق میں ايران کی سرحد سے متصل علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کئی افراد لاپتہ ہو گئے جب کہ 64 افراد کو بچا لیا گیا۔ 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 2 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میں پاکستانی، افغان اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے تاہم ان کی منزل کے بارے میں ابھی حمتی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ ترکی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیئے ہوئے ہے، ملک بھر میں اس وقت رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے جو کہ یورپ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 834970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834970/ترکی-تارکین-وطن-کی-کشتی-ڈوبنے-سے-پاکستانیوں-سمیت-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org