QR CodeQR Code

اے این ایف کا رانا ثنا کی رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

26 Dec 2019 22:52

ترجمان کے مطابق ادارے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ادارے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے فیصلے میں بہت سے قانونی سقم ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے کیوںکہ اس طرح کے مقدمات میں ضمانت نہیں ہوتی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اے این ایف ٹرائل کورٹ رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پہلے ہی رد کر چکی تھی، اس کیس میں ہمارے پاس برآمد شدہ منشیات اور گواہ بھی موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 834975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834975/اے-این-ایف-کا-رانا-ثنا-کی-رہائی-سپریم-کورٹ-میں-چیلنج-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org