0
Thursday 26 Dec 2019 22:55

پاکستان کو آئی ایم ایف سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے باعث ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے 23 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط فراہم کردی تھی۔ جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی قسط ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 17 ارب 59 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جن میں سے مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 90 کروڑ 73 لاکھ ڈالر محفوظ ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 834979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش