QR CodeQR Code

پاراچنار، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی گل سکینہ کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر بھرپور احتجاج کی دھمکی

26 Dec 2019 23:09

سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈی پی او قریش خان اور کرنل جاوید الیاس سے ملاقات کی، اور انکے سامنے ان کے دعوے دہرائے کہ کیوں آپ لوگوں کے دعوے کے مطابق ابھی تک مجرم نہیں پکڑا جا سکا۔؟ اس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ دیگر کیسز کے مقابلے میں یہ کیس ہمیں تباہ شدہ حالت میں ملا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں قتل ہونے والے ننھی گل سکینہ کے کیس کے حوالے سے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈی پی او قریش خان اور کرنل جاوید الیاس سے ملاقات کی، اور ان کے سامنے ان کے دعوے دہرائے کہ کیوں آپ لوگوں کے دعوے کے مطابق ابھی تک مجرم نہیں پکڑا جا سکا۔؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دیگر کیسز کے مقابلے میں یہ کیس ہمیں تباہ شدہ حالت میں ملا تھا، پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ باڈی کے سیلز بھی خراب ہوچکے تھے، اس لئے نارمل کیسز کے مقابلے میں یہ کیس زیادہ وقت لے گا۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اس کیس کے بارے میں ڈی پی او کے سامنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپس میں فیصلہ کیا ہے کہ 15 دن تک اگر مجرمان نہیں پکڑے جاتے تو پھر پاراچنار پشاور اور اسلام آباد میں عملی احتجاج شروع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 834984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/834984/پاراچنار-سول-سوسائٹی-کے-نمائندوں-کی-گل-سکینہ-قاتل-گرفتار-نہ-ہونے-پر-بھرپور-احتجاج-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org