0
Friday 27 Dec 2019 11:37
مودی کی مسلم کش پالیسی نے ہندوستان کو تقسیم کیا ہے

جموں و کشمیر میں لگائی مودی کی آگ ہندوستان بھر میں پھیل چکی، شاہ محمود قریشی

جموں و کشمیر میں لگائی مودی کی آگ ہندوستان بھر میں پھیل چکی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو آگ لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اہم خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے، ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف سیکولر ہندوستان کے حامی سراپا احتجاج ہیں، مودی سرکار کی مسلم کش اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے، ایسے میں ہندوستان اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش