QR CodeQR Code

دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام 2020ء سے شروع ہوگا، وزیر اعظم کو بریفنگ

27 Dec 2019 11:39

عمران خان کی زیر صدارت پاور منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران واپڈا حکام نے بتایا کہ  مہمند ڈیم کی تعمیر 2019ء کے وسط میں شروع کی گئی جو کہ 2024ء تک مکمل کر لی جائے گی۔ اس منصوبے سے 12 لاکھ ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے جبکہ 800 میگاواٹ توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 2020ء میں شروع ہو گی۔ عمران خان کی زیر صدارت پاور منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران واپڈا حکام نے بتایا کہ  مہمند ڈیم کی تعمیر 2019ء کے وسط میں شروع کی گئی جو کہ 2024ء تک مکمل کر لی جائے گی۔ اس منصوبے سے 12 لاکھ ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے جبکہ 800 میگاواٹ توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیزون 2020ء میں شروع کیا جائے گا جو کہ 2024ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس منصوبے سے 2360 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ اسی طرح داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا فیز ٹو 2025ء سے شروع ہو کر 2027ء تک مکمل ہوگا جبکہ اس سے 2160 میگا واٹ بجلی میسر آئے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام 2020ء سے شروع ہو گا اور یہ منصوبہ 2027ء تک مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے 8.1 ملین ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں سے 9620 میگا واٹ توانائی کی اضافی صلاحیت میسر آئے گی جبکہ پانی کے وسائل کو ذخیرہ کرنے کی 11.3 ملین ایکٹر فٹ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ان منصوبوں کی بدولت 23 ارب سے زائد کی رقم سماجی ترقی کے لئے خرچ ہوگی جس کے نتیجے میں ملازمتوں کے 23 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 835023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835023/دیامر-بھاشا-ڈیم-پر-تعمیراتی-کام-2020ء-سے-شروع-ہوگا-وزیر-اعظم-کو-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org