QR CodeQR Code

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

27 Dec 2019 12:47

مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے اور مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر میزائلز فائرکرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے اور فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔ مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے اور مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب آج ہی ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں خلیج اومان میں شروع ہوئی ہیں جو کہ آئندہ تین روز تک جاری رہیں گی۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ ان مشترکہ مشقوں کا مقصد خطے میں بین الاقوامی پانیوں کی سکیورٹی اور تینوں ممالک کی افوج کے درمیان موجود تعاون میں اضافہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 835038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835038/پاک-بحریہ-کا-بحیرہ-عرب-میں-میزائلز-فائرنگ-کامیاب-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org