QR CodeQR Code

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

27 Dec 2019 13:36

رجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے اور فائر کیے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کی ساحلی بندرگاہ پر جنگی بحری جہاز، فضا سے اور آبدوز سے میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔ ترجمان پاک بحریہ کے پاک بحریہ نے جنگی بحری جہاز اور فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔ علاوہ ازیں پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے اور فائر کیے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مختلف میزائلز کی فائرنگ کے کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے قبل رواں برس اپرل میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر کی سطح سے زمین پر میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا۔


خبر کا کوڈ: 835059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835059/پاک-بحریہ-کا-بحیرہ-عرب-میں-میزائلز-فائرنگ-کامیاب-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org