جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، لیگی رہنما میاں رضا کے گھر پر چھاپہ
27 Dec 2019 14:17
مسلم لیگ نون کے عہدیدار میاں رضا کے وکیل محمد مظاہر کے مطابق بیرون ملک میں مقیم میاں رضا کی اہلیہ نے انہیں فون پر چھاپے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ میاں میر پہنچی تو رہائشگاہ کے بیرونی اور اندرونی تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔
اسلام ٹائمز۔ جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے میاں میر کالونی میں ایک نون لیگی عہدیدار میاں رضا کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر مختلف اشیاء قبضے میں لے لی ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم میاں رضا کی فیملی اور وکیل نے ایف آئی اے کے اقدام پر انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے عہدیدار میاں رضا کے وکیل محمد مظاہر کے مطابق بیرون ملک میں مقیم میاں رضا کی اہلیہ نے انہیں فون پر چھاپے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ میاں میر پہنچی تو رہائشگاہ کے بیرونی اور اندرونی تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ: 835066