0
Friday 27 Dec 2019 16:17

کشمیر پر کھل کر حمایت کرنیوالے ممالک کو ناراض کر دیا گیا، اعجاز ہاشمی

کشمیر پر کھل کر حمایت کرنیوالے ممالک کو ناراض کر دیا گیا، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے وزارت خارجہ اور ایوان وزیر اعظم کے درمیان مبینہ اختلافات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اہم ستونوں میں تصادم افسوسناک اور تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیک شگون نہیں، کوالالمپور کانفرنس کے معاملے پر جس انداز سے بیرونی مداخلت ہوئی یہ ملکی ساکھ اور خودمختاری کیخلاف ہے، سفارتی محاذ پر دگرگوں حالات کا مطلب ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، نااہلوں کے ٹولے سے معیشت مستحکم ہوئی اور نہ سیاست میں تحمل مزاجی لائی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے، وہ ممالک جنہوں نے کشمیر پر کھل کر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ان کی دعوت کو قبول کرنے کے بعد بھی کواالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرکے انھیں ناراض کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے تو سب کچھ بے نقاب کر دیا کہ سعودی عرب نے ہم پر دباو ڈال کر کانفرنس میں شرکت سے انکار کروایا، جبکہ سعودی عرب کی ناراضگی کی وجہ اس کی مرضی کے بغیر کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرنا تھا، کسی ملک کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے اور اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی پر زور دے، یہ ملکی خود مختاری کیخلاف ہے کیونکہ جو ممالک ہمیں قرض دیتے ہیں وہ ہماری پالیسیوں پر اثرانداز ہو کر ہماری خودمختاری کو بھی سلب کرتے ہیں، یہی مسئلہ سعودی عرب کیساتھ ہے، اگر ہم خود انحصاری کی پالیسی اختیار کریں گے تو یقیناً اس پریشانی سے دور ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش