0
Friday 27 Dec 2019 17:05

لاہور کے اردو بازار میں سلینڈر دھماکہ، ایک جاں بحق، 2 شدید زخمی

لاہور کے اردو بازار میں سلینڈر دھماکہ، ایک جاں بحق، 2 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف اردو بازار کے ضیاء القرآن بپلیشرز کے پلازہ میں چائے بناتے ہوئے سلینڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق کوٹ عبدالمالک کا رہائشی شعیب اپنے دو ساتھیوں 50 سالہ یعقوب اور اس کے 29 سالہ بیٹے زمان کیساتھ چائے بنا رہا تھا کہ اچانک گیس لیک ہونے سے سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دونوں باپ بیٹا یعقوب اور زمان کا 30 فیصد جسم جھلس گیا جبکہ شعیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تینوں متاثرین ضیاء القرآن پبلیشرز کے ادارے ’’ادارہ الحرم‘‘ کے ملازم تھے۔ دھماکے کے بعد پلازے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو ٹیموں نے قابو پالیا۔ بازار کی تنگ گلیوں اور تجاوزات  کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متوفی شعیب کی میت کوٹ عبدالمالک بھجوا دی گئی جبکہ زخمی ہونیوالے باپ بیٹا میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی پہنچ گئے جنہوں نے موقع سے شواہد جمع کرلئے۔
خبر کا کوڈ : 835087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش