QR CodeQR Code

پشاور، گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

27 Dec 2019 18:34

گیس لوڈشیڈنگ سے خواتین کو گھریلو کام کاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھریلو امور میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ گیس حکام لوڈ شیئڈنگ کا ملبہ ضلع کرک میں احتجاج کے باعث گیس پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کو قرار دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ موسم سرما ميں گیس بحران سے پشاور کی خواتین دہری اذیت کا شکار ہيں۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی پشاور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پہلے گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری پریشان تھے لیکن اب دن بھر گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ شہریوں کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ گیس لوڈشیڈنگ سے خواتین کو گھریلو کام کاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھریلو امور میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ گیس حکام لوڈ شیئڈنگ کا ملبہ ضلع کرک میں احتجاج کے باعث  گیس پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کو قرار دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 835099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835099/پشاور-گیس-کی-لوڈشیڈنگ-سے-عوام-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org