QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،حالیہ امریکی ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر سیف اللہ مارا گیا

7 Jul 2011 12:28

اسلام ٹائمز:پاکستان کے قبائلی علاقے خصوصاً وزیرستان ایجنسی میں ڈرون حملے ہونا معمول بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ایک ہی وقت میں چار سے چھ تک ڈرون طیارے موجود رہتے ہیں جس کی آواز سے عام شہری تنگ آ چکے ہیں۔


میران شاہ،اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حالیہ حملے میں اہم طالبان کمانڈر سیف اللہ مارا گیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے ہمزوئی میں رحمان داوڑ نامی شخص کے مکان پر ہونے والے حملے میں چار شدت پسند مارے گئے، جن میں اہم طالبان کمانڈر سیف اللہ بھی شامل ہے۔ کمانڈر سیف اللہ کو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریب سمجھا جاتا تھا۔ تاہم سرکاری ذرائع نے کمانڈر سیف اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والا مکان مقامی قبائلی رحمان داوڑ کی ملکیت تھا لیکن کچھ عرصہ سے شدت پسندوں کے زیراستعمال تھا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے خصوصاً وزیرستان ایجنسی میں ڈرون حملے ہونا معمول بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ایک ہی وقت میں چار سے چھ تک ڈرون طیارے موجود رہتے ہیں جس کی آواز سے عام شہری تنگ آ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 83513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83513/شمالی-وزیرستان-حالیہ-امریکی-ڈرون-حملے-میں-اہم-طالبان-کمانڈر-سیف-اللہ-مارا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org