QR CodeQR Code

کراچی، علامہ ناصر عباس جعفری کی شاعر اہل بیت (ع) ریحان اعظمی کی عیادت

28 Dec 2019 00:11

جعفر طیار سوسائٹی میں ڈاکٹر ریحان اعظمی کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر ریحان اعظمی کی جلد مکمل صحت یابی اور طول عمر کی دعا کی اور انکے جواں سال فرزند سلمان اعظمی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ، نعت و منقبت نگار شاعر اہل بیت (ع) ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کی عیادت کی، اس موقع پر انہوں نے تحائف بھی پیش کئے۔ علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر ریحان اعظمی کی جلد مکمل صحت یابی اور طول عمر کی دعا کی اور ان کے جواں سال فرزند سلمان اعظمی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ریحان اعظمی نے اپنا تازہ کلام بھی پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، ارشد اللہ مکتبی، علامہ مبشر حسن، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 835164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835164/کراچی-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-شاعر-اہل-بیت-ع-ریحان-اعظمی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org