0
Saturday 28 Dec 2019 08:17

گیس کی قلت نے چولہے اور حکومتی کارکردگی نے نوجوانوں کا جوش ٹھنڈا کردیا، سراج الحق

گیس کی قلت نے چولہے اور حکومتی کارکردگی نے نوجوانوں کا جوش ٹھنڈا کردیا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب اور کرپشن ختم کرنے کا نعرہ مذاق بن گیا ہے، گیس کی قلت نے چولہے اور حکومتی کارکردگی نے نوجوانوں کا جوش ٹھنڈا کردیا، لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے فیصلے کابینہ میں ہوتے تھے، اب وزیراعظم صرف مشیروں اور ترجمانوں کی مشاورت سے کرتے ہیں، جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں سرپرائز دے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، جہاں وی آئی پی کو پروٹوکول اور غریب کو دھکے ملتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی چیخ و پکار کا حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہورہا، اُنہیں بھارت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 835180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش