QR CodeQR Code

ترکی میں کشتی ڈوبنے سے 2 پاکستانی بھی جاں بحق، دفتر خارجہ

28 Dec 2019 09:58

غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی گزشتہ روز ترکی کی حدود میں ایدیلسیواز کے قریب الٹ گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں دفتر خارجہ نے 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 25 پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے 71 شہری سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے اور استنبول میں قونصل خانہ سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق معلومات کیلئے انقرہ میں عمر صدیقی سے فون نمبر 00905355138499 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ استنبول میں عامر برلاس سے فون نمبر 00905325683413 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی گزشتہ روز ترکی کی حدود میں ایدیلسیواز کے قریب الٹ گئی تھی۔ حادثے میں پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 835188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835188/ترکی-میں-کشتی-ڈوبنے-سے-2-پاکستانی-بھی-جاں-بحق-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org