QR CodeQR Code

بھارت کے چپہ چپہ میں آزادی کا نعرہ گونج رہا، مسعود خان

28 Dec 2019 10:21

حریت کانفرنس آزادکشمیر برانچ کے دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر پر جنگ مسلط کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آزادی کا نعرہ جو پہلے مقبوضہ کشمیر میں ہی گونجتا تھا اب بھارت کے چپہ چپہ میں گونج رہا ہے۔ بھارتی حکمرانوں نے اگر آزادکشمیر پر جنگ مسلط کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر برانچ کے دفتر کے دورے کے موقع پر حریت کانفرنس میں شامل مختلف جماعتوں اور گروپوں کے نمائندگان اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا مین سٹریم میڈیا کشمیریوں کا بیانیہ پوری جرات اور صداقت سے بیان کر رہا ہے، امریکی کانگریس سمیت برطانیہ، یورپ، فرانس اور دیگر ممالک کی پارلیمانز کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت دنیا کے طاقتور اور بااثر ممالک کی حکومتیں خاموش ہیں جو ایک المیہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 835194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835194/بھارت-کے-چپہ-میں-ا-زادی-کا-نعرہ-گونج-رہا-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org