0
Saturday 28 Dec 2019 11:18

پی اے سی نے لڑاکا طیارہ جے ایف17 تھنڈر کی پہلی کھیپ متعارف کرا دی

پی اے سی نے لڑاکا طیارہ جے ایف17 تھنڈر کی پہلی کھیپ متعارف کرا دی
اسلام ٹائمز۔ کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) نے 8 ڈبل سیٹ والے جے ایف 17 طیارے کی پہلی کھیپ کے آغاز سے ایک اور قابل ذکر سنگ میل حاصل کرلیا۔ اس اہم موقع کی مناسبت سے ائیرکرافٹ مینو فیکچرنگ فیکٹری، کامرہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ (پی اے ایف) کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف آف ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں چینی سفیر یاؤ جِنگ اور چین کے ایوی ایشن انڈسٹریز کے ایگزیکٹو نائب صدر (اے وی آئی سی) ہاؤ زاؤپنگ نے بھی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی اے ٹی آئی سی) نے چینی کمرشل طیاروں کی شراکت پر مبنی پیداوار کے معاہدے پر بھی دستخط کئے۔ اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے چین اور پاکستان کی دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف- 17 پاک چین دوستی اور باہمی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مجاہد انور خان نے 2019ء کے پیداواری ہدف کی تکمیل اور 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں پہلے 8 ڈبل سیٹ جے ایف-17 طیارے کی تکمیل پر پی اے سی اور سی اے ٹی آئی سی کو مبارکباد پیش کی۔

ایئر چیف مارشل انور مجاہد خان نے کہا کہ ڈوئل سیٹ کی سیریل پروڈکشن جے ایف-17 پروگرام کے لئے ایک تاریخی ترقی اور دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا حقیقی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جے ایف-17 تھنڈر پاک فضائیہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بعدازاں چیف آف ایئر اسٹاف نے کامرہ میں ایویونکس پروڈکشن فیکٹری میں جے ایف -17 ڈوئل سیٹ انٹیگریشن فیسیلیٹی کا بھی افتتاح کیا۔ اس سہولت سے پاک فضائیہ جے ایف-17 طیارے کے ساتھ ایونونکس اور جدید ہتھیاروں کے نظام کو مربوط کرسکے گی اور اس سے پی اے ایف کو خود انحصاری اور آپریشنل فوائد بھی فراہم ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 835201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش