0
Saturday 28 Dec 2019 11:51

بھارتی زیادتیوں، ہندو قوم پرست ایجنڈے کو بے نقاب کرتے رہیں گے، شاہ محمود

بھارتی زیادتیوں، ہندو قوم پرست ایجنڈے کو بے نقاب کرتے رہیں گے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی زیادتیوں اور ہندو قوم پرست ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے سابق خارجہ سیکریٹریوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں بھارت کے متنازع اقدامات کے تناظر میں خطے کو لاحق خطرات سے متعلق میں تبادلہ خیال کیا۔ ریاض کھوکھر، سلمان بشیر، اعزاز چوہدری اور تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگر سابق خارجہ سیکریٹروں نے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ممکنہ طور پر یہ ایک نیا مشاورتی فورم ہے کیونکہ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران پالیسی امور پر تبادلہ خیال کے لیے اس مشاورتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے ایک سمجھوتہ طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے اکتوبر میں سابق سفارتکاروں اور ماہرین تعلیم پر مشتمل ایک مشاورتی کونسل بھی تشکیل دی تھی۔ مذکورہ مشاورتی اجلاس میں سابق خارجہ سیکریٹروں سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ضمن میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنی داخلی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جہاں نریندر مودی کی سرکار کے آمرانہ اور متعصبانہ اقدامات کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کی وجہ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

پچھلے چند دن سے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور مواصلات کی بندش کو 144 دن ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وادی کی اصل صورتحال سے متعلق معلومات کے حصول میں مشکلات ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو اپنے تازہ مراسلے کے ذریعے کونسل کی توجہ بھارتی اقدامات سے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کی طرف مبذول کرائی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلمان دشمنی اور ہندوتوا کے ایجنڈے نے بھارت کو تقسیم کردیا جیسا کہ شہریت ترمیمی قانون اور شہریوں کے قومی رجسٹر کے خلاف ملک گیر احتجاج کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش