QR CodeQR Code

سندھ میں گیس بحران پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا پیدا کردہ ہے، عمر ایوب

28 Dec 2019 15:26

واضح رہے کہ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 146 گھنٹوں بعد گزشتہ رات صرف 8 گھنٹوں کیلئے کھولے گئے تھے لیکن صبح 6 بجے دوبارہ بند کردیئے گئے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے جانے کا اعلان گیس کا پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں سی این جی بحران پر وفاق نے سارا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈال ديا۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن کی اجازت نہ دے کر عوام سے زیادتی کی۔ وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں گیس بحران پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا پیدا کردہ ہے، حکومت سندھ نے ایل این جی درآمد سے بھی انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 146 گھنٹوں بعد گزشتہ رات صرف 8 گھنٹوں کیلئے کھولے گئے تھے لیکن صبح 6 بجے دوبارہ بند کردیئے گئے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے جانے کا اعلان گیس کا پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔ سوئی سدرن کا مؤقف ہے کہ گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی کھپت کو پورا کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 835238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835238/سندھ-میں-گیس-بحران-پیپلز-پارٹی-کی-صوبائی-حکومت-کا-پیدا-کردہ-ہے-عمر-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org