0
Saturday 28 Dec 2019 15:35

سکردو، ڈاکٹروں کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے عمر اور ڈومیسائل کی شرط ختم

سکردو، ڈاکٹروں کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے عمر اور ڈومیسائل کی شرط ختم
اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں ڈاکٹروں کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے عمر اور ڈومیسائل کی شرط ختم کر دی گئی۔ بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ سکردو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کی تھی جو کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گئی ہے، اب میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، اس حوالے سے 29 نومبر کو اسامیاں مشتہر کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکردو ہسپتال پر چار اضلاع کا بوجھ ہے، ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش