QR CodeQR Code

کراچی میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں فراڈ، نیب کا مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ، 2 گرفتار

28 Dec 2019 15:43

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے، بڑی تعداد میں عام عوام سے فراڈ کیا گیا، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے تھے۔ نیب کراچی کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر دوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہریوں سے فراڈ کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کراچی نے دفتر میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کی نجی مارکیٹنگ کمپنی میکسم کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر میں موجود تنویر اور بلال کو گرفتار کرلیا ہے۔ چھاپے کے دوران نیب نے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ہیں۔ نیب کے مطابق نیب کراچی نے ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے، پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کے بعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے، بڑی تعداد میں عام عوام سے فراڈ کیا گیا، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے تھے۔ نیب کراچی کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر دوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب نے جلدازجلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 835242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835242/کراچی-میں-فضائیہ-ہاؤسنگ-اسکیم-فراڈ-نیب-کا-مارکیٹنگ-کمپنی-کے-دفتر-پر-چھاپہ-2-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org