QR CodeQR Code

بینظیر انکم سپورٹ سے خارج مستحقین میں خیبر پختونخوا پہلے نمبر پر

28 Dec 2019 16:05

پروگرام سے خارج مستحقین میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 77 ہزار 266 مستحقین شامل ہیں۔ پنجاب کے 2 لاکھ 43 ہزار 380 مستحقین، سندھ کے ایک لاکھ 83 ہزار 42 مستحقین، بلوچستان کے 45 ہزار 280 مستحقین اور فاٹا کے 43 ہزار 445 مستحقین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج شدہ مستحقین میں خیبر پختونخوا 2 لاکھ 77 ہزار 266 مستحقین کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اسلام آباد کے سب سے کم 2 ہزار 94 مستحقین بھی اس پروگرام میں سے خارج ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کئے گئے مستحقین کا صوبہ وائز ڈیٹا سامنے آگیا۔ دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی نے پروگرام کے ذریعے مالی امداد لینے والے مستحقین میں سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 مستحقین کو پروگرام سے خارج کر دیا ہے۔ پروگرام سے خارج مستحقین میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 77 ہزار 266 مستحقین شامل ہیں۔ پنجاب کے 2 لاکھ 43 ہزار 380 مستحقین، سندھ کے ایک لاکھ 83 ہزار 42 مستحقین، بلوچستان کے 45 ہزار 280 مستحقین، فاٹا کے 43 ہزار 445 مستحقین، آزاد کشمیر کے 17 ہزار 361 مستحقین، گلگت بلتستان کے 8 ہزار 297 مستحقین، جبکہ اسلام آباد کے 2 ہزار 94 مستحقین بھی اس پروگرام سے خارج ہونے والوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو سہہ ماہی بنیادوں پر ساڑھے 5 ہزار روپے، جبکہ مستحقین کے بچوں کو اسکولوں میں اٹینڈنس کی بنیاد پر ہزار روپے وظیفہ دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 835250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835250/بینظیر-انکم-سپورٹ-سے-خارج-مستحقین-میں-خیبر-پختونخوا-پہلے-نمبر-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org