QR CodeQR Code

وہ دن دور نہیں جب بھارت سے ایک اور پاکستان کا ظہور ہوگا، اشرف جلالی

28 Dec 2019 18:04

لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں ٹی ایل وائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریت کو ”بندے ماترم“ کہنے کیساتھ مشروط کرنا صرف اور صرف اسلام دشمنی ہے، پاکستان سے بار بار مذہبی آزادی کا مطالبہ کرنیوالے امریکہ کو بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر مودی کا حملہ کیوں نظر نہیں آتا؟ بھارتی مسلمانوں کو شہریت نہ دینے کا اعلان کرکے مودی ٹولے نے کروڑوں مسلمانوں کے مستقبل پر حملہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) اور تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام جامع مسجد رضائے مجتبٰی میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ محمد ادریس جلالی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہاکہ بھارتی شہریت کو ”بندے ماترم“ کہنے کیساتھ مشروط کرنا صرف اور صرف اسلام دشمنی ہے، پاکستان سے بار بار مذہبی آزادی کا مطالبہ کرنیوالے امریکہ کو بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر مودی کا حملہ کیوں نظر نہیں آتا؟ بھارتی مسلمانوں کو شہریت نہ دینے کا اعلان کرکے مودی ٹولے نے کروڑوں مسلمانوں کے مستقبل پر حملہ کیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ بھارت کے طول و عرض میں طوفانی مظاہروں کو دیکھ کر بھارتی حکومت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، گلیوں، بازاروں میں بھارتی مسلمانوں نے مودی حکومت سے بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی ٹولہ یہ بات ذہن سے نکال دے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے لئے کوئی مسلمان اپنا مذہب چھوڑ دے گا، آج ثابت ہو چکا ہے کہ گاندھی کا وحدتِ قومیت کا نظریہ ایک انتہائی گھٹیا جھوٹ تھا، گاندھی کا یہ کہنا کہ بھارت کے مسلمان مذہب کے لحاظ سے مسلمان ہیں اور قومیت کے لحاظ سے ہندوستانی ہیں، ہمارے دینی معاملات کے اندر اپنی کافرانہ رائے کو داخل کرنا تھا، افسوس کہ کانگریسی ملاؤں نے قومیت کے گاندھی کے فلسفے کو قبول کر لیا اور دوقومی نظریئے کی کھل کر مخالفت کی اور مسلم لیگ کے مقابلے میں کانگریس کی حمایت میں کھڑے ہو گئے۔ اشرف جلالی نے کہا کہ آج بھارت کے کروڑوں مسلمان گاندھی اور قومیت پرست علماء کی غلطی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، آج پورے بھارت کے مسلمان آزادی کا نعرہ لگا کر کانگریسی ملاؤں کی سوچ کا جنازہ نکال رہے ہیں، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب بھارت سے ایک اور پاکستان کا ظہور ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 835265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835265/وہ-دن-دور-نہیں-جب-بھارت-سے-ایک-اور-پاکستان-کا-ظہور-ہوگا-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org