QR CodeQR Code

سپیکر پنجاب اسمبلی سے طاہرالقادری کے پرنسپل کی سیکرٹری کی ملاقات

28 Dec 2019 18:24

ملاقات میں جی ایم ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلاف کی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے احیائے اسلام، تجدید دین کی جدوجہد اور ملت اسلامیہ کے زوال سے نجات کا نسخہ کیمیا قرآن مجید کو قرار دیا اور اسی لیے اپنی جدوجہد کو بھی تحریک منہاج القرآن کا نام دیا ہے جس کا مطلب ہے قرآن مجید کا راستہ، طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں عصر حاضر کے تمام مسائل کا ممکنہ حل قرآن مجید کے احکامات کی روشنی میں پیش کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک نے سپیکر پنجاب اسمبلی، سینئر سیاستدان چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ جی ایم ملک نے چودھری پرویزالٰہی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سیٹ کا تحفہ پیش کیا۔ جی ایم ملک نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں 20 ہزار سے زائد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلاف کی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے احیائے اسلام، تجدید دین کی جدوجہد اور ملت اسلامیہ کے زوال سے نجات کا نسخہ کیمیا قرآن مجید کو قرار دیا اور اسی لیے اپنی جدوجہد کو بھی تحریک منہاج القرآن کا نام دیا ہے جس کا مطلب ہے قرآن مجید کا راستہ، طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں عصر حاضر کے تمام مسائل کا ممکنہ حل قرآن مجید کے احکامات کی روشنی میں پیش کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کا اسلامی تاریخ میں ایک منفرد اور بہترین علمی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کیلئے طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کرنے پر جی ایم ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔ ملاقات میں سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 835270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835270/سپیکر-پنجاب-اسمبلی-سے-طاہرالقادری-کے-پرنسپل-کی-سیکرٹری-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org