0
Saturday 28 Dec 2019 21:18

بلتستان میں شدید سردی سے متاثرہ لوگوں کو امدادی رسد پہنچانے کا انتظام کیا جائے، سپیکر جی بی اسمبلی

بلتستان میں شدید سردی سے متاثرہ لوگوں کو امدادی رسد پہنچانے کا انتظام کیا جائے، سپیکر جی بی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ اس سال قبل از وقت برفباری اور پھر شدید سردی کے باعث بلتستان کے پہاڑی علاقوں شیلا، ڈورو، کتی شو، پرم بروق، گمسطر، منٹھو، گلتری، شغرتھنگ جیسے دیہاتوں میں عوام انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔ سپیکر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کے مکینوں کو فوری امدادی رسد پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جہاں سطح سمندر سے صرف 7200 فٹ کی بلندی پر واقع سکردو شہر میں سرد موسم کا پیمانہ منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہو وہاں ان موضعات کے باشندوں پر کیا گزر رہے ہونگے جو سطح سمندر سے 9000 فٹ یا اس سے بھی ذیادہ بلند پہاڑی مقامات پر مقیم ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے علاقوں میں لوگوں کے جسم و جان کو یکجا رکھنے کے لئے فوری طور پر ضروری ادویات سمیت امدادی سامان فراہم کئے جائیں جو حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 835313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش