0
Sunday 29 Dec 2019 11:32

ملائیشیا سے 300 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے

ملائیشیا سے 300 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی کے خصوصی پرواز کے ذریعے ملائیشیا سے 300 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ پاکستانی شہری ویزہ کی معیاد ختم ہونے اور دیگر معمولی وجوہات کی بناء پر ملائیشین حکام کی تحویل میں ہیں۔ اس سے قبل رواں سال 30 مئی 2019ء کو بھی وزیراعظم کی ہدایت پر ملائشییا میں قید 320 پاکستانیوں کو پی آئی کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان واپس لایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ پاکستانی ویزہ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے ملائشیا میں قید تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 835391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش