0
Sunday 29 Dec 2019 14:06

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد حکومت کا بلاتفریق احتساب کا نعرہ کھوکھلا ہو جائیگا، جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد حکومت کا بلاتفریق احتساب کا نعرہ کھوکھلا ہو جائیگا، جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب
اسلام ٹائمز۔ حکومت کو نیب ترمیمی آرڈیننس 2019ء منظور کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور سنجیدہ حلقے اس کو این آر او دینے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ اس آرڈیننس کے بعد حکومت کا بلاتفریق احتساب کا نعرہ کھوکھلا ہو جائے گا۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتیں احتساب نہیں کرتی تھیں لیکن اس حکومت نے قانونی طور پر اسے ختم کردیا۔ تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 50 کروڑ تک کی کرپشن کو قانونی بنایا دیا ہے کیوںکہ نیب اس سے زیادہ کی بدعنوانی پر کارروائی کرے گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے امجد شعیب کا کہنا تھا کہ نیب کے اختیارات بھی محدود کر دیئے گئے ہیں تو آپ کس طرح احتساب کریں گے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2007ء میں جو این آر او ہوا تھا، وہ نیب آرڈیننس میں ہی تبدیلیاں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2007ء میں لائے گئے نیب آرڈیننس کو سپریم کورٹ نے 2010ء میں ختم کر دیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت کے تحت ایک دوسرے کا احتساب نہیں کیا لیکن اس حکومت نے تو اس معاملے کو قانونی تحفظ دے دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 835433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش