QR CodeQR Code

ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا ہے نہ ابو بچاو پروگرام، سراج الحق

29 Dec 2019 16:09

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، چند وزیروں اور مشیروں کی زندگی میں تبدیلی آئی لیکن عوام پس گئے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا ہے نہ ابو بچاو پروگرام، حکومت کی سمت جانچنے کیلئے 15 ماہ کافی ہیں۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا مگرآج احتساب مذاق بن گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ووٹ دیتے ہیں، مگر ہر الیکشن کے بعد نئی مایوسی کا سامنا ہوتا ہے، حکومت اب چلنے کے قابل نہیں رہی، پاکستان میں ترقیاتی کام بند ہوگئے، اس لیے درآمدات میں کمی آئی، حکومت نے تیزی کیساتھ قرض لیے، بھارت سرحدوں پر میزائل نصب کر رہا ہے، ہمارے ادارے دست و گریباں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت کمزور ہے، حکومت کے پاس کشمیریوں کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں، خارجہ پالیسی کے لحاظ سے بھی پاکستان تنہا ہوگیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہماری حکومت نے 70 لاکھ افراد کو غربت میں مبتلا کر دیا، تاریخ میں پہلی بار اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 16.2 فیصد میں اضافہ ہوا، حکومت نے شرح سود میں ریکارڈ اضافہ کیا، مصنوعی اکثریت اور مینڈیٹ کے باعث حکومت کمزور ہے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، چند وزیروں اور مشیروں کی زندگی میں تبدیلی آئی، لیکن عوام پس گئے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا ہے نہ ابو بچاو پروگرام، حکومت کی سمت جانچنے کیلئے 15 ماہ کافی ہیں۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، مگر آج احتساب مذاق بن گیا، نیب نے گذشتہ دنوں بی آر ٹی کا معاملہ اٹھایا، حکومت نے ایوانوں کی موجودگی میں نیب کے پر کاٹنے کی کوشش کی، نیب کو تمام جماعتوں نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، حکومت اور ادارے عوام کے ٹیکسوں پر چلتے ہیں، لیکن عوام کو کچھ نہیں ملتا، ایوانوں کی موجودگی میں نیب آرڈیننس جاری کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 835438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835438/ہمارا-کوئی-ذاتی-ایجنڈا-ہے-نہ-ابو-بچاو-پروگرام-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org