0
Sunday 29 Dec 2019 19:11

حسن عارف کو لاہور ڈویژن کا صدر منتخب کر لیا گیا

حسن عارف کو لاہور ڈویژن کا صدر منتخب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا سالانہ ’’اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن‘‘  جعفریہ کالونی لاہور میں منعقد ہوا جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی اور ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دو روزہ ڈویژنل کنونشن میں لاہور ڈویژن کے تمام یونٹس سے ارکان مجلس عمومی نے شرکت کی۔ اس موقع پر کثرت رائے سے حسن عارف کو آئی ایس او لاہور کا ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔ کنونشن میں محبین کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا جبکہ مختلف کارکنان نے خاکے بھی پیش کئے۔ اس موقع پر ادارہ التنزیل سے علامہ علی عباس نقوی اور آغا عباس شیرازی نے خطاب بھی کیا۔ جبکہ اس دوران سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں کارکنان نے علمائے کرام سے مختلف سوالات کئے۔

کنونشن کے آخری روز یونٹس اور ڈویژن کے نمائندگان کو اچھی کارکردگی پر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ تقریری مقابلے اور خاکہ جات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کارکنان میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں صالح لوگوں کا اہم کردار ہے اور یہ ذمہ داری نوجوانوں کی بھی ہے کہ وہ معاشرے میں اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کا اس حوالے سے نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ آئی ایس او کے ذمہ دار ہیں، آپ کی ڈیوٹی ہے کہ صالح معاشرے کے قیام کی جانب نوجوانوں کو متوجہ کریں۔ مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو معرفت خدا کیلئے کوشش کرنی چاہیئے اور اپنے امور خدا سے منسلک کر لینے چاہیئں،جب ہم رب کی قربت حاصل کرلیں گے تو ہمارے تمام مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے، ہمیں توکل بخدا کیلئے کام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 835455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش