QR CodeQR Code

خنجراب پاس پر رواں سال پاک چین تجارت میں 46.8 فیصد اضافہ

29 Dec 2019 21:55

11 ماہ کے دوران کارگو کی درآمد اور برآمد 66 ہزار 600 ٹن تک پہنچ گئی، جو گذشتہ سال کی اسی مدت سے 46.8 فیصد زیادہ ہے۔ اسی مدت کے دوران تجارتی حجم 1.4 گنا اضافے سے 5.99 بلین یوآن (لگ بھگ 856.3 ملین امریکی ڈالر) رہا۔


اسلام ٹائمز۔ چین اور پاکستان کے درمیان خنجراب پاس پر رواں سال تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ یغور خودمختار خطے کے خنجراب پاس پر پہلے 11 ماہ کے دوران کارگو کی درآمد اور برآمد 66 ہزار 600 ٹن تک پہنچ گئی، جو گذشتہ سال کی اسی مدت سے 46.8 فیصد زیادہ ہے۔ اسی مدت کے دوران تجارتی حجم 1.4 گنا اضافے سے 5.99 بلین یوآن (لگ بھگ 856.3 ملین امریکی ڈالر) رہا۔ سطح سمندر سے تقریبا 5 ہزار میٹر بلند خنجراب پاس چین اور پاکستان کے درمیان ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے اور یہ جنوبی ایشیا اور یورپ کی بھی ایک گزرگاہ ہے۔ چین بنیادی طور پر وہاں ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات اور روزمرہ کی اجناس درآمد اور پودوں اور جڑی بوٹیوں کی برآمد کرتا ہے۔ خنجراب پاس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں تجارت کو آسان بنانے کیلئے کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی میں اضافہ جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 835477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835477/خنجراب-پاس-پر-رواں-سال-پاک-چین-تجارت-میں-46-8-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org