0
Sunday 29 Dec 2019 22:00

آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی حکومت کو وفاقی بجٹ کا خاکہ دے دیا

آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی حکومت کو وفاقی بجٹ کا خاکہ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو عبوری اہداف اور بجٹ کا خاکہ سونپ دیا ہے، جنہیں مارچ 2020ء میں حتمی شکل دے کر وفاقی بجٹ جون 2020ء کا حصہ بناکر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، ٹیکس وصولی کا ہدف 7183 ارب اور وفاقی بجٹ کا تخمینہ 9132 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ملک کے دفاعی اخراجات میں 176 ارب روپے اضافہ کرنے کی تجویز ہے، جو 1338 ارب روپے سے بڑھا کر 1514 ارب روپے کر دیا جائے گا۔ حکومت کو آئندہ مالی سال کیلئے 7183 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے، جو رواں مالی سال کے ہدف 5533 ارب روپے کے مقابلے میں 1650 ارب روپے زیادہ ہوگا۔

825 ارب روپے کی موجودہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ واپس لے لی جائے گی اور باقی 825 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے جائیں گے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ فروری اور مارچ میں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ کا حجم 7278 ارب روپے سے بڑھ کر 9132 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جس میں مجموعی ریونیو سے آمدن 7219 ارب روپے سے بڑھا کر 8984 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انکم ٹیکس وصولی کا ہدف 1964 ارب روپے سے بڑھا کر 2536 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا ہدف 356 ارب روپے سے بڑھا کر 503 ارب اور جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کا ہدف 2112 ارب روپے سے بڑھا کر 2732 ارب روپے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 835480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش