0
Sunday 29 Dec 2019 22:03

مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، پی ایس پی

مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، پی ایس پی
اسلام ٹائمز۔ سابق اراکین صوبائی اسمبلی اور پاک سرزمین پارٹی کے ارکین نیشنل کونسل عبداللہ شیخ، شیراز وحید، محمود عبدالرزاق اور نائلہ لطیف نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی اور بے روزگاری سے نڈھال عوام پر گیس کی لوڈشیڈنگ کسی قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں  انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کو گیس دستیاب نہیں تو دوسری طرف رہی سہی کسر گیس کے بلوں میں ہوشر با اضافے نے پوری کردی ہے، گیس قیمتوں میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے، گیس و بجلی کے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے حکومت کے جعلی دعوؤں کی نفی کردی ہے، تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد گیس کے نرخوں میں اضافہ گیس کے بحران سے نڈھال عوام پر ڈرون حملہ ہے، اگر گیس بحران ختم نہیں کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 835482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش